کراچی: تحریک طالبان کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

Target Killer

Target Killer

کراچی : (جیو ڈیسک) پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرکے تحریک طالبان کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزم محمد یاسین محسود عرف کمانڈر چار پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کے قتل میں ملوث ہے، ملزم کلعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے میں ملوث ہے ملزم کے قبضیسے دو کلو چرس، شہید پولیس اہلکار کا پستول اور دیگر اسلحہ برامد ہوا ہے۔ ملزم بینک ڈکیتی اورجیکسن کے علاقے بس جلانے میں بھی ملوث ہے جس میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملزم کا ساتھی سب انسپیکٹر سبطین کے قتل کے الزام میں گرفتار ہے جس کی نشاندہی پر محمو یاسین محسود کو گرفتار کیا ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔