کراچی: جوتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

Fire

Fire

کراچی : (جیو ڈیسک) بنارس چوک سے متصل مارکیٹ میں جوتوں کی دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیاگیا ہے۔ فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ دکان کی بالائی منزل پر لوگ رہائش پذیر تھے تاہم امدادی کارروائیوں میں شریک عملے اور علاقہ مکینوں نے رہائشیوں کو نکال لیا جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

تنگ گلیوں کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو داخلے میں دشواری کا سامنا بھی رہا تاہم آگ پر جلد قابو پا لیا گیا۔آگ کے باعث لاکھوں روپے کاسامان جل گیا۔