لاہور : پوش علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنیوالے 3 افراد گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور : (جیو ڈیسک) سی آئی اے پولیس کے اسپیشل اسٹاف نے پوش علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی چار گاڑیاں برآمد کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا تھا جس پر ریکی سے معلوم ہوا کہ گاڑیاں صبح سویرے چار سے پانچ بجے کے درمیان چوری ہوتی ہیں۔ پولیس نے ناکہ بندی کی تو ایک گروہ کے تین افراد پکڑے گئے جن سے ساٹھ لاکھ روپے کی چار گاڑیاں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اب تک آٹھ گاڑیاں چوری کر کے علاقہ غیر میں فروخت کر چکے ہیں۔