کراچی : دو دن کی بندش کے بعد سی این جی کی فروخت شروع

CNG Station

CNG Station

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں دو دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنزآج صبح نوبجے کھل گئے تاہم فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔

بندش کے بعد صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ جمعہ کی صبح تک سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق نہیں تھا۔