پاکستان کو سستے دام ایل این جی فروخت کرینگے، شرت سبھروال

Sharat Sabharwal

Sharat Sabharwal

پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو سستے داموں ایل این جی کی فروخت کے لیے تیار ہے جبکہ بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو بھی مکمل سیکیورٹی دی جائے گی۔ لاہور چیمبرآف کامرس میں صعنتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے شرت سبھروال نے کہا کہ پاک بھارت تجارت سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا اور اس سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے پاکستانیوں کو اپنی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے تاکہ پاکستانی اس سے مستفید ہوسکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین واہگہ اور اٹاری کے ذریعہ 148اشیا کی تجارت ہو رہی ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان کلچرل تقریبات کو بھی فروغ دیا جائے گا۔