کراچی: رینجرز اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

rangers arrest

rangers arrest

سی آئی اے پولیس نے کراچی کے علاقے محمود آباد چنیسر گوٹھ سے دس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے چنیسر گوٹھ میں کارروائی کی تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے بعد ملزم جمال خاص خیلی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم منشیات فروشی، قتل اور اقدام قتل جیسی دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے تیس سالہ نوید اور پینتس سالہ اشرف زخمی ہو ئے جنہیں سول اسپتال پہنچایا گیا ۔ تا ہم اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا ۔ کران سینماکے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔ لائٹ ہاس کے قریب فائرنگ سے رینجرز کا اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔