کراچی: رینجرز کا آپریشن، درجن سے زائد افراد زیرحراست

Karachi Operation

Karachi Operation

کراچی: (جیو ڈیسک) مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب بلوچ پاڑہ میں رات گئے رینجرز نے ٹارگٹیڈ آپریشن کیا۔ آپریشن ک

ے دوران تین سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں بھی رینجر نے آپریشن کر کے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کا تعلق منشیات فروش گروپ سے ہے۔ جبکہ کہ آپریشن کے دوران رینجرز نے اٹھارہ کلو سے زائد چرس اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ تاہم آپریشن کے بعد بلوچ پاڑہ کے علاقہ مکین گھروں سے باہر آگئے اور آپریشن کے خلاف مظاہرہ کیا مشتعل افراد نے میڈیا کے نمائندوں کو بھی زدوکوب کیا۔

دوسری جانب اسٹیل ٹاؤن میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ اے این پی کے کارکن کے قتل کی ایف آئی آر بلال کالونی تھانے میں درج کر لی گئی۔