کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے بعد کھل گئے

Sindh CNG Stations

Sindh CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشن 24 گھنٹے کے بعد دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ گیس بھروانے کے لیے سی این جی سٹیشنوں پر گاڑیاں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ سی این جی سٹیشن لوڈ شیڈنگ کے باعث ہفتہ کی صبح نو بجے بند کیے گئے تھے جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ مختلف گیس فیلڈ سے سپلائی میں کمی کے باعث کیا گیا۔