کراچی: سندھ میں سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے بند ہوں گے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے سے دوبارہ 24 گھنٹے کے لئے بند کر دیئے جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کو صبح 8 بجے 24 گھنٹے کے لئے کھولے گئے تھے جو آج صبح 8 بجے سے دوبارہ 24 گھنٹے کے لئے بند کئے جائیں گے۔ پورے صوبے میں کل صبح 8 بجے سی این جی اسٹیشن دوبارہ کھل جائیں گے۔