کراچی: سنٹرل جیل میں تصادم، ایم ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر قتل

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) سنٹرل جیل میں قید ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت حسین کو ساتھی قیدی نے قتل کر دیا۔

آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے ڈیوٹی پر تعینات دو اہلکار معطل کر دیئے۔ پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کے وارڈ نمبر دو میں قیدیوں کے گروپوں میں تصادم ہوا۔ لڑائی کے دوران بشارت حسین کو چھریوں اور شدید تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔

بشارت حسین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھے اور ستمبر دوہزار گیارہ میں فراڈ کے کیس میں جیل کاٹ رہے تھے۔لواحقین کے مطابق ان کا مقدمہ سندھ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے اور امکان تھا کہ آئندہ پیشی پر ان کی ضمانت ہوجاتی۔ تاہم جیل میں محمد احمد نامی قیدی نے انہیں قتل کر دیا۔