کراچی : سینٹرل جیل اسٹاف کوارٹرز کے مکان میں آتشزدگی

central jail

central jail

کراچی : (جیوڈیسک)کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں واقع سینٹرل جیل کراچی اسٹاف کوارٹرز کے ایک مکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں مکان میں موجود فرنیچر اور دیگر سازوسامان جل کر راکھ ہوگیا۔

ابتدا میں مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی بعد میں فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آدھا گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔