شریف برادران کے خلاف ریفرنسز کی سماعت

sharif brother

sharif brother

اسلام آباد(جیوڈیسک) شریف برادران کے خلاف ریفرنسز کی سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت کا ریمارکس میں کہنا تھا ملزمان پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جاسکتا ہے۔

اتفاق فاونڈری اور رائیونڈ ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواستوں کی سماعت راولپنڈی احتساب عدالت میں ہوئی۔ طلبی کے باوجود شریف خاندان کا کوئی فرد عدالت میں پیش نہ ہوا ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ فریقین آئندہ سماعت پرتیاری کرکے آئیں۔ غیر ضروری التوا نہیں دیا جائے گا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی انوشے رحمن کا کہنا تھا حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے اور ایک بے جان کیس کو زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔