کراچی: سینیٹ انتخابات، صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں گہماگہمی

Election Commission

Election Commission

سینیٹ کے انتخابات میں کیموقع پر صوبائی الیکشن کمیشن کراچی میں گہماگہمی ہے ۔ مختلف نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ اور الیکشن کمیشن کا عملہ کاغذات نامزدگی وصول کر رہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں مسلم لیگ ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والی یاسمین فرخ نے خواتین کی نشست کیلئے ،غفار قریشی نے جنرل نشست اور منگل رام نے ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے کاغذات جمع کرائے جبکہ ایڈووکیٹ پی ایم دلیپ نے اقلیتی نشست کیلئے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے باہراور اندر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔