کراچی : سی این جی اسٹیشنز آج رات سے بند ہو جائیں گے

CNG Closed

CNG Closed

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات گیارہ بجے سے کل شام پانچ بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔  گیس لورڈ مینجمنٹ پرواگرام کے تحت ایک مرتبہ پھر سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جو جمعرات کی شب گیارہ بجے سے جمعہ کے شام پانچ بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ سندھ بھر میں تقریبا سولہ ہزار سے زائد گاڑیاں سی این جی کی بندش کے باعث کھڑی ہو جائیں گی ۔
سی این جی بندش کا اعلان عوام کے لئے بھی اذیت ناک ہے کیونکہ اس بندش سے سڑک پر پبلک ٹراسپورٹ کی تعداد خاصی کم ہوجاتی ہے۔ساٹ سی این جی کے بندش کے فیصلے سے پیٹرول و ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگا کرایہ وصول کرتے ہیں۔