کراچی: سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے کے لئے بند

cng

cng

کراچی: (جیو ڈیسک)کراچی میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں۔اب یہ اسٹیشن کل یعنی اتوار کی صبح 9بجے کھولے جائیں گے۔ کراچی اور سندھ میں گیس لوڈ شیڈنگ کے سبب ہر ہفتے کی صبح گیس کی فراہمی 24گھنٹوں کے لئے بند کردی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ آج ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھٹ شاہ آئل فیلڈ میں فنی خرابی کے سبب بھی ایک مرتبہ سی این جی اسٹیشنز 36گھنٹے کے لئے بند کردیئے گئے تھے۔