کراچی : فائرنگ،تشدد کے واقعات میں مزید9 افراد قتل

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ رات گئے فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی۔ مختلف علاقوں سے پولیس نے تین بھتہ خوروں سمیت انتالیس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات اورلاشیں ملنیکا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے پنکچر کی دکان پرفائرنگ کرکے اٹھائیس سالہ عمران کو قتل کردیا ،گارڈن کے علاقے رام سوامی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی۔

گلشن معمار سے بھی ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی، مواچھ گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ساجدنامی شخص ہلاک ہوا۔بلدیہ چار نمبر میں فائرنگ سے اختر محمود جاں بحق ہوگیا۔