ٹام کروز،کیٹی ہومز6 سالہ ازدواجی زندگی ختم کرنے کو تیار

CRUISE HOLMES

CRUISE HOLMES

ہالی ووڈ : (جیو ڈیسک)ہالی ووڈ کا سپر اسٹار جوڑا ٹام کروز اور کیٹی ہومز اپنی چھ سالہ ازدواجی زندگی کے اختتام کیلئے تیار ہوگیا۔ امریکی میگزین نے رپورٹ جاری کردی۔پیپلز میگزین کے مطابق ہومز کے وکیل جوناتھن وولف کا کہنا ہے کہ یہ کیٹی اور ان کے اہل خانہ کا ذاتی معاملہ ہے۔ انچاس سالہ ٹام کروز اس وقت ہالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکار ہیں۔ ٹام کی شادی کیٹی ہومز سے چھ سال قبل ہوئی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

ٹام کروز ہومز سے قبل ہالی ووڈ کی ایک اور اداکارہ میمی روجرز اور نکول کڈمین سے بھی شادی کر چکے ہیں، جبکہ کیٹی ہومز کی یہ پہلی شادی تھی۔