کراچی فائرنگ، ملیربار کے سابق صدر اور ان کا بیٹا جاں بحق

karachi target killing

karachi target killing

کراچی : (جیو ڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد وکلا نے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

کراچی ملیر میں صلاح الدین اور ان کے صاحبزادے گاڑی میں اپنے دفتر جاتے ہوئے نامعلوم دہشتگردوں کا ہدف بن گئے۔ وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔