کراچی : فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت چھ افراد قتل

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چھ افراد قتل کر دیئے گئے وفاقی و صوبائی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کر کے پانچ افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیا اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں حجام کی دکان پر فانرنگ کرکے چھبیس سالہ نصیرالدین اور پچپن سالہ فہیم کو قتل کردیا گیا۔

نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پرانی سبزی منڈی میں نامعلوم مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جو ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا فقیر گوٹھ میں اسلم نامی شخص بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موت کے منہ میں چلا گیا وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی میں فائرنگ اور ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔