کراچی : فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں مزید تین افراد ہلاک

karachi killing

karachi killing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی اور تازہ واقعات میں مز ید تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لانڈھی مسلم آباد میں ہینڈ گرینیڈ حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ جیل چورنگی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیاری کی کھڈا مارکیٹ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے۔ قیوم آباد تھانے کی حدود میں جوئے کے اڈے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک کی شناخت عبدالعزیز بلوچ کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوئے کااڈہ پولیس کی مبینہ سرپرستی میں چل رہاتھا۔ ملیر سٹی پولیس نے غازی ٹان میں کچی شراب کے کارخانے پرچھاپہ مارکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ نیوکراچی لاسی گوٹھ میں فائرنگ کے واقع میں ایک شخص زخمی ہوا۔جو نا مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیئس سالہ منیر شدید زخمی ہوا جس نے بعد میں دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔