کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات،4 افراد جاں بحق

 karachi killing

karachi killing

کراچی : (جیو ڈیسک)اب بات کرتے ہیں شہر قائد کے امن امان کی کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران دوخواتین سمیت مزید چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار بھتہ خوروں سمیت انتالیس ملزمان گرفتارکرلئے۔

رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوجانے کے باوجود کراچی میں بد امنی کی لہر تھم نہ سکی۔ لیاری آٹھ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بائیس سالہ خاتون کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔ بلدیہ ٹان داد گوٹھ میں ایک مکان سے لڑکی کی لاش ملی۔ لانڈھی چھتیس بی کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے پینتیس سالہ سلیم کو موت کی نیند سلادیا۔

نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں حملہ آوروں نے دو افراد صہیب قادری اورعنصر قادری کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر صہیب قادری دم توڑ گیا۔ادھر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔مختلف علاقوں سے چار بھتہ خوروں سمیت انتالیس ملزمان گرفتار کیئے گئے۔