کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات ،3 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔گولیمار چورنگی کے قریب فائرنگ کر کے شاہد کو زخمی کر دیا۔ اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رضا زخمی ہو گیا جسے اسپتال پہنچایا گیا۔

تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اردو بازار کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔