کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں سے چار بوری بند لاشیں ملی ہیں، پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا لیاری کے علاقے موسی لین سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ ایک کی شناخت چھبیس سالہ علی شان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ کیماڑی میں کسٹم ہاس کے قریب سے بھی دو افراد کی بوری بند لاشیں ملیں جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک کی شناخت نبی بخش کے نام سے کر لی گئی ہے۔

ناصر گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ سالہ بچی حرا پروین زخمی ہو گئی۔ پی آئی ڈی کالونی اور بریگیڈ کے علاقے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے دو ملزموں عبدالقیوم اور پرویز کو گرفتار کر کے چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

دوسری طرف رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے سول اسپتال اور محمود آباد سمیت مختلف علاقوں سے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔