ملالہ یوسفزئی پر حملے کے الزام میں نوشہرہ سے 3 بھائی گرفتار

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

نوشہرہ (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی پر حملے کے الزام میں نوشہرہ سے 3 بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ زرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اکبر پورہ میں چھاپہ مارا اور عرفان، عبدالحاجی اور انعام کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق سوات کے علاقے مینگورہ سے اور جس جگہ پر چھاپا مارا گیا وہاں سے کچھ سامان بھی ملا ہے ۔واضح رہے کہ اب تک ملالہ پر حملے کے الزام میں 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہے۔