کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں شادی ہال کے قریب فائرنگ سے پینتیس سالہ شاہد علی جاں بحق ہوگیا۔ لیاقت آباد تین ہٹی پل کے قریب الیاس گوٹھ میں فائرنگ سے پچیس سالہ رفیق جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

لانڈھی کے علاقے قائد آباد میں فائرنگ سے 33 سالہ تبارک علی زخمی ہوگیا جو دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ لی مارکیٹ اور جمشید ٹاؤن سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ فیریئر تھانے کے حدود میں بارہ سالہ بچہ ظفر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔