برطانیہ کی اپنے شہریوں کو وزیرستان نہ جانے کی ہدایت

Britain

Britain

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانوی حکومت نے دہشت گردی کے پیش نظر اپنے شہریوں کو امن مارچ کے ہمراہ وزیرستان نہ جانے کی ہدایت کردی ۔برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فاٹا ایک خطرناک علاقہ ہیجہاں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے ، جنوبی وزیرستان میں خود کش حملہ آوروں کی منصوبہ بندی امن مارچ ہے ۔

جس کا ہدف قبائلی علاقہ فاٹا ہے۔ برطانوی حکام کی جانب سے سفری ہدایت نامہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ وارنگ کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے نو خودکش بمباروں کو ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک ، بنون ، پشاور ،کوہاٹ اور وزیرستان میں کارروائی کے لیے تیار کر رکھا ہے ۔