کراچی: فائرنگ سے دو افراد ہلاک، رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار سے گولی چلنے سے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے کنواری کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کرکے اٹھائیس سالہ نورالحسن جاں بحق ہو گیا۔ لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب فیکٹری میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک ساتھی ہلاک ہو گیا۔

دوسری جانب لائنز ایریا کے علاقے خداداد کالونی کے قریب رینجرز اہلکار سے حادثاتی طور پر گولیاں چلنے سے دو ہلکاروں اویس ، اور ثناللہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔