کراچی : فائرنگ سے مزید 2 ہلاک ، تعداد 20 ہو گئی

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشد واقعات میں شہریوں کی ہلاکتیں کا سلسلہ کسی بھی طور تھمنے میں نہیں آ رہا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے امن وامان کے دعوں کے برعکس شہری سفاک قاتلوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔نارتھ کراچی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔آگرہ تاج کالونی میں فائرنگ سے سلیم ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کچھی رابطہ کمیٹی کے دفتر پر کی گئی تھی۔ملیر ملت گارڈن میں فائرنگ سے دانش اور صمد جاں بحق ہوئے۔

گورنر ہاؤس کے قریب فائرنگ سے ملٹری انجیئرنگ سروس منوڑہ کے سائٹ انسپکٹر عبدالواحد جاں بحق ہو گئے۔پرانی سبز ی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔گھاس منڈی کے قریب نانک واڑہ میں فائرنگ سے اکرم جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔پاک کالونی میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معین جاں بحق ہو گیا۔پی آئی بی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔پرانا گولیمار سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی۔مراد میمن گوٹھ میں دو افراد لاشیں ملیں،، پولیس کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔گلستان جوہر سے 13 سال کی لڑکی جبکہ بلدیہ اور رسالہ کے علاقے سے بھی ایک، ایک شخص کی لاش ملی۔ہاکس بے مشرف کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ہوا۔