کراچی : فائرنگ کر کے 4 افراد قتل کر دئیے گئے

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ کراچی اورنگی ٹاون کے علاقے علی گڑھ میں فائرنگ سے ایک شخص جنید جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد ناصر اور مشتاق زخمی ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ریاض زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ میٹرو ویل سائٹ میں فائرنگ سے یونس ہلاک ہو گیا۔ جمشید کوارٹرز کے علاقے سے ایک لاش ملی ہے۔