بارش اور برفباری سے ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی

Pakistan Cold

Pakistan Cold

پاکستان (جیوڈیسک) ملک میں مو سم نے انگڑائی لے لی کہیں ہو ئی بوندا باندی اور کہیں بر فباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ علی الصبح لاہور کے علاقے اچھرہ، مزنگ، سمن آباد، جین مندر، انار کلی سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے شہر میں سردی بڑھ گئی جب کہ بارش کے بعد فضا میں موجود گرد و غبار بھی چھٹ گیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ مری، ایبٹ آباد، ٹھنڈیانی اور نتھیاگلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔ کوئٹہ، پشاور اور سوات میں ہلکی بارش موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سر دی مزید بڑھے گی۔