ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری پر حکومت اور ایچ ای سی میں تنازع شدت اختیار کر گیا

HEC Pakistan

HEC Pakistan

حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا اور سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ قمر زمان چودھری کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا چارج دے دیا گیا۔ زرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل نقوی کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

جبکہ ان کی موجودگی میں ہی سیکریٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ قمر زمان چودھری کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کا چارج دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ دینا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے اور ان کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔