کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے سات افراد کو حراست میں لے لیا۔صدر کے علاقے میں زینب مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے چوکیدار میر گل شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ چنیسر گوٹھ میں فائر نگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز نے رات گئے عرشی چوک کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ علاقے کا محاصرہ کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران سات افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کاروائی تین روز قبل حراست میں لئے گئے افراد کی نشاہدی پر کی گئی۔ حراست میں لئے گئے افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔