کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

karachi firing

karachi firing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ لیاری کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کے مورچے قائم کردیئے گئے ہیں۔لیاری میں بلند عمارتوں پر بھی ایف سی اہلکاروں تعینات کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب رات گئے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں نامعلوم افراد نے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریسٹورنٹ مالک اور ملازم ہلاک جبکہ تین ملازم زخمی ہوگئے پاک کالونی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔

پی آئی بی کالونی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے باعث علاقے میں خو ف و ہراس پھیل گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگی۔