کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

karachi

karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) آج فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کے ایم سی ڈسپنسری کے قریب فائرنگ سے یعقوب نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ اورنگی ٹاون ساڑھے گیارہ میں بروہی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص مختیار جاں بحق ہو گیا۔

رنچھوڑ لائن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بائیس سالہ شعیب جاں بحق ہوا۔ نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد نے چھری کے وار کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔