کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں7 افراد جاں بحق،6 زخمی ہوگئے

karachi

karachi

کراچی میں مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلبہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ سیلز مین زخمی ہوگیا۔ واقعے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے سینیٹری مارکیٹ بند کر دی۔ گولیمار میں فائرنگ محمد اقبال جاں بحق ہوا۔ بفر زون میں فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک30 سالہ شخص ہلاک ہوا۔ پاک کالونی جہاں آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔

لانڈھی ایٹی نائن میں پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منظور جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا 13 سالہ ذاکر زخمی ہوگیا۔ بلال کالونی، لیاری، گارڈن، لائٹ ہاوس اور سرجانی میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے۔ ڈیفنس کے علاقے سن سیٹ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک کو زخمی حالات میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکو ڈیفنس میں گاڑی چھین رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس مقابلے کے بعد چھینی گئی موٹر سائیکل اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔