کراچی:فائرنگ کے واقعات،24گھنٹوں میں 7افراد جاں بحق

target killing

target killing

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں سات افرادجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ لیاقت آباد نمبر دو میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے امام بارگاہ کے پیش امام ہلاک ہو گئے۔

اورنگی ٹان الطاف نگر سے ہاتھ پاں بندھی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ مقتول واٹر بورڈ میں ملازم تھا۔ مومن آباد کے علاقے عوامی چوک میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو اغوا کے بعد تشدد کرکے اسکی لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

گلستان جوہر کے علاقے بلاک بارہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو زخمی کردیا۔ دو نوں بھائی مدرسے کے طالب علم تھے۔