کراچی : فائرنگ کے واقعات ، 13 افراد ہلاک

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تیرہ افراد کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا۔شہر قائد میں گولیاں جسموں کو چھلنی کرتی رہیں، سولجر بازار میں ایک شخص رضوان، سعود آباد اورماڈل کالونی میں 2 افراد مارے گئے۔ بغدادی میں گولی لگنے سے ایک شخص راجیش ہلاک ہوا۔

فائرنگ سے لیاری کھڈا مارکیٹ میں ایک نا معلوم شخص، لیاقت نمبر 4 میں عمران، لیاقت آباد نمبر 2 میں لطیف، لانڈھی کالونی میں محمد علی، رنچھوڑ لائن میں ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ رامسوامی میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی حذیفہ دم توڑ گیا۔ لیاری کے علاقے میراں ناکہ میں فائرنگ سے فضل ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔