افغانستان : نیٹو فوجی کیمپ پر حملہ،2 اتحادی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

nato soldiers

nato soldiers

افغانستان (جیوڈیسک)افغانستان کے صوبے ہلمند میں نیٹو فوجی کیمپ بشین پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اتحادی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پینٹاگون کے مطابق حملہ آوروں نے ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر اور چھوٹے ہتھیاروں سے کیمپ پر حملہ کیا جس سے عمارت اور کیمپ میں موجود طیاروں کو نقصان پہنچا۔ ایساف ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندوں کے حملے میں 2 اتحادی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری بھی کیمپ بشین میں ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے طورپر ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔