کراچی : فائرنگ کے واقعات جاری، مزید سات افراد ہلاک

killing

killing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد ہلاک اور نو زخمی کردیئے گئے ۔ کئی علاقوں میں خوف وہراس ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں مانند پڑرہی ہیں۔کراچی میں دہشت گردی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے پولیس اور رینجرز کے گشت کے باوجود مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ۔ احسن آباد میں چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیککل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت نثار علی اور قاسم کے نام سے ہوئی ۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے لانڈھی بابر مارکیٹ میں فائرنگ سے تیس سالہ عطا محمد جاں بحق ہوا مومن آباد تھانے کی حدود میں فائرنگ سے بائیس سالہ نعمان ہلاک ہوا ۔

منگھو پیر تھانے کے علاقے میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ پرانی سبزی منڈی میں فائرنگ سے چار افراد اور ملیر مرغی خانے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ۔جٹ لین بریگیڈ تھانے کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور بھانجے کو زخمی کردیا اور فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

منگھوپیر کے علاقے میں پچاس سالہ مشل خان کو خاتون نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا میں ایک فیکٹری کو سیل کرکے تین ہزار نوسوپچاس دستی بم تحویل میں لے لئے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی عدالتی احکامات پر عمل میں لائی گئی ہے ۔