کراچی: فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت3افراد جاں بحق

karachi

karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے فائرنگ اور دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار تھانے کی حدود کرن ہال نشان حیدر چوک کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی زون کا سپاہی پینتیس سالہ شاہد ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق مقتول کو ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا مقتول اورنگی ٹاؤن بلاک جے چاندنی چوک سیکٹر ساڑھے گیا رہ کا رہائشی تھا۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ نیوکراچی سیکٹر الیون ایف میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر تئیس سالہ وقاص ہلاک ہوگیا۔جبکہ لی مارکیٹ کے قریب سے ہاتھ پاں بندھی لاش ملی ہے۔