کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔گورنگی نمبر چار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک وقاص نامی شخص جاں بحق ہوا۔ واقعے میں ارسلان نامی شخص بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ موسی لین میں فائرنگ سے شہریار نامی شخص زخمی ہوا ہے جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔