ملتان : یوسف رضا گیلانی کی جلسہ گاہ کے قریب سے بم برآمد

Yousaf Raza Gillani

Yousaf Raza Gillani

ملتان (جیودیسک) ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جلسہ گاہ کے قریب سے آم کی پیٹی میں رکھا گیا بم برآمد ہوا ہے جس کے وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زرائع کے مطابق نانگ شاہ کے علاقے میں سابق وزیر اعظم نے آج صبح نو بجے جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا لیکن ان خطاب سے تھوڑی دیر قبل آم کی پیٹی سے بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم میں ایک کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا اور یہ دیسی ساختہ بم تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی اسی علاقے میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے اس کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا تھا۔