سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

 Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔

یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما اٹلی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

سابق وزیراعظم کے اسٹاف کا بتانا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا ہے۔

اسٹاف کے مطابق ائیرپورٹ سے امیگریشن کرانے کے بعد یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

بعد ازاں سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔

نیب نے توقیر صادق کی چیئرمین اوگرا تعیناتی کیس میں یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل پر رکھا تھا۔