کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے خاموش کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی۔ سہراب گوٹھ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ جبکہ ڈیفنس حب چوکی، گارڈن اور نادرن بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔