کراچی : فارم ہاؤس کے قریب سے 5 مردہ بھیڑیں برآمد

Dead sheeps karachi

Dead sheeps karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بن قاسم ٹاؤن کے علاقے میں نجی فارم ہاس کے قریب سے پانچ مردہ بھیڑیں ملی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ملیر جان محمد قاضی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بن قاسم ٹاؤن میں نجی فارم ہاؤس کے قریب آسٹریلیا سے برآمد کی گئی بیمار بھیڑیں چھپائے جانے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

مردہ بھیڑوں کے منہ سے خون نکل رہا تھا اور بظاہر کسی بیماری سے بھیڑیں مری ہیں۔ بیماری کی نوعیت جاننے کیلئے نمونے حاصل کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے آسٹریلوی کمپنی کے ایم ڈی ولارڈ نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ بھیڑیں بیمار یا انسانی صحت کیلئے مضر نہیں انہیں تلف کرنے کا سلسلہ روکا جائے۔