کراچی : فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان راکھ ہو گیا

Karachi Factory Fire

Karachi Factory Fire

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے شیر شاہ کی ایک فیکڑی میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ ہو گیا جبکہ دو افراد بری طرح جھلس گئے۔

کراچی میں سائٹ کے صنعتی علاقے شیرشاہ میں ٹشو بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے پینتالیس منٹ بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں جس کے باعث آگ نے شدت پکڑلی۔ آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کے ایک ملازم اور فائر برگیڈ کے عملے کے ایک رکن کی حالت خراب ہوگئی۔ ان دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر مکمل قابو پانے میں مصروف ہے۔ فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ باتھ روم میں ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا کہ چنگاری سے کھلے میدان میں رکھے ٹشو پیپرز نے آگ پکڑ لی۔ آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔