جرگہ کا عمران خان کے امن مارچ کو سیکیورٹی دینے کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک)جنوبی وزیرستان عمائدین کے  جرگہ نے عمران خان کے امن مارچ کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹانک ٹاؤن ہال میں جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد قبائلیوں نے شرکت کی۔جرگہ شرکاء نے کہا ہے کہ قائد تحریک انصاف عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جن پر تمام قبائل فخر کرتے ہیں ۔حکومت کی امن مارچ میں خلل ڈالنے کی کوششیں بے سود ثابت ہوں گی۔

کپتان کے سونامی کے سامنے رکاوٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوں گی۔جرگہ شرکاء نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی قبائل عمران خان کے امن مارچ کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔