کراچی لائی گئی بھیڑیں بیمار نہیں،آسٹریلین ہائی کمشنر

Mouth sick sheep

Mouth sick sheep

کراچی پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا میں بھیڑوں میں اسکیبی ماوتھ کی بیماری عام ہے، لیکن پاکستان لائی جانے والی بھیڑوں میں یہ بیماری نہیں ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے یہ بات کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ جہاز اومان اور قطر میں بھی بھیڑیں اتارنے گیا تھا لیکن بحرین میں بھیڑیں کیوں نہیں اتاری گئیں اس حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید بحرین میں کمرشل کا معاملہ ہوسکتا ہے۔ لیکن بیماری کی وجہ سے بھیڑوں کو بحرین کی اتھارٹیز نے آف لوڈ کرنے سے انکار نہیں کیا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے بھیڑوں کو بذات خود نہیں دیکھا لیکن انہیں ملنے والے دستاویزات کے مطابق بھیڑیں صحت مند ہیں۔