کراچی : لیاری اور آصف کالونی میں سرچ آپریشن ، پانچ افراد گرفتار

karachi operation

karachi operation

کراچی کے علاقوں لیاری اور پاک کالونی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔ لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔ پولیس حکام کے مطابق لیاری کے علاقوں سنگولین، چاکیواڑہ، آٹھ چوک اور دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس دوران پولیس کمانڈوز سمیت بھاری نفری تعینات تھی۔
سرچ آپریشن کے دوران سنگولین میں ایک مقام پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف، 3 پستول، ایک سیون ایم ایم، موٹرسائیکل اور گولیاں برآمد کر لی۔ پاک کالونی کے علاقے آصف کالونی میں علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا جس میں دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔