کراچی: لی مارکیٹ میں ہنگامہ آرائی، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری کا علاقے لی مارکیٹ چوک پر آج ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ہے۔ کل کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کے بعد چاکیواڑہ میدان جنگ بن گیا تھا۔

پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ثاقب کی سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاکت کے بعد علاقے کے لوگوں نے تھانے کا گھیرا کر لیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ اس دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔